ماسکو: یوکرین کی مسلح افواج نے جنوبی روس کے کراسنوڈار علاقے میں تواپسے میں ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا،جس میں گیسولین ٹینکوں میں سے ایک میں آگ لگ گئی۔ یہ اطلاع گورنر وینیامین ایوانووچ کوندروئیف نے دی۔ کوندروئیف نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ کیف حکومت نے تواپسے میں ایک آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔ گیسولین ٹینکوں میں سے میں آگ لگ گئی۔ آگ کا رقبہ 1,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے ، ہنگامی خدمات کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
روس کے نئے امریکی سفیر
ہنوز امریکہ نہیں پہنچے
ماسکو: روس کے صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے اسپوتنک کو بتایا کہ امریکہ میں روس کے نئے سفیر الیگزینڈر ڈارچیف ابھی تک واشنگٹن روانہ نہیں ہوئے ہیں۔اوشاکوف نے کہا‘‘نہیں، وہ ابھی تک نہیں گئے ۔ وہ جا رہے ہیں۔’’روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 6 مارچ کو الیگزینڈر ڈارچیف کو امریکہ میں روس کا سفیر مقرر کرنے کے حکم نامہ پر دستخط کیے تھے ۔