یوکرین کو اسپین سے انسانی مدد ملے گی

   

کیف : یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولیبانے کہا کہ جلد ہی اسپین سے نئی فوجی اور انسانی مدد ملے گی۔اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل البرز کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، مسٹر کولیبانے بدھ کو کہا کہ جلد ہی یو کرین کو اسپین سے اسپائڈ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم اور میزائل سمیت دیگر فوجی ساز و سامان ملیں گے ۔ کو لیبا نے کہا کہ اسپین یوکرین کی چار ہاک ایئر ڈفینس سسٹم،اینٹی ٹینک میزائل،بندوق اور گولے ، ساتھ ہی دیگرفوجی ساز و سامان بھی فراہم کرے گا۔مسٹر البرز نے کہا کہ اسپین یوکرین کو30ایمبولینس فراہم کرا رہا ہے اور اس کے ساتھ،جلد ہی یوکرین کی طبی سہولیات اور پاور جنریٹربھی فراہم کریں گے ۔