پیرس : فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو ہلکیفوجی ٹینک فراہم کرے گا۔ میکرون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یورپ میں امن کی بحالی تک یوکرین کی مدد کی جائے گی۔ میکرون نے مزید کہا کہ وہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ مسلسل رابطیمیں ہیں،ہم یوکرین کو ہلکے فوجی ٹینک فراہم کریں گے جبکہ فضائی دفاعی نظام کیلیے بھی اس کی مدد جاری رکھیں گے۔