کیف : یوکرین کے شہر وولنیاسک کے اسپتال پر میزائل حملے میں ایک بچہ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد ابھی تک ملبے تلے دب دبے ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ ولنیانسک ہسپتال کے زچگی کے حصے میں میزائل لگنے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔زیلنسکی نے کہا ہے کہ میزائیل کے اس حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہے جبکہ کچھ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمارت میں لگنے والی آگ جو کہ بمباری کے نتیجے میں کافی حد تک تباہ ہو گئی ہے پرفائر فائٹرز نیقابو پاتے ہوئے اس آگ کو بھجادیا ہے۔یوکرین ایمرجنسی سروس کے سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی خاتون کو طبی ٹیموں تک پہنچایا۔