یوگنڈا کی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں رسائی ، زمبابوئے دوسری مرتبہ محروم

   

ونڈہوک۔ یوگنڈا نے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہونے والے 2024 مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے نمیبیا کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی ہے، جس سے وہ پہلی بار کسی آئی سی سی سینئر مینز ورلڈکپ ٹورنمنٹ کا حصہ بنیں گے۔ مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے افریقہ لیگ میں میچوں کے آخری راؤنڈ میں یوگنڈا روانڈا کو شکست دینے کے بعد آئی سی سی مینزٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا صرف پانچواں افریقی ملک بننے میں کامیاب ہوا۔ روانڈا کے خلاف یوگنڈا کی نو وکٹوں سے جیت کا مطلب یہ ہے کہ زمبابوے نائیجیریا کے خلاف اپنے کھیل کو جیتنے کے راستے پر نظر آنے کے باوجود مسلسل دوسری بار عالمی ٹورنمنٹ کھیلنے سے محروم رہے گا۔کوالیفائر میں یوگنڈا نے اپنے ابتدائی مقابلے میں تنزانیہ کو آٹھ وکٹوں کے آرام دہ فرق سے زیرکیا۔ تاہم اگلیمقابلے میں نمیبیا کے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزکی شاندار 4/17 کی بولنگ نے انہیں چھ وکٹوں سے شکست دی۔