یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف ”قابل اعتراض‘‘ پوسٹ کرنے والے صحافی کی گرفتاری

,

   

Ferty9 Clinic

نیوز ایجنسی پی ٹی ائی نے کہاکہ یہ کنوجیا نے ٹوئٹر اور فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیاتھا جس میں چیف منسٹر کے دفتر کے باہر مختلف میڈیاوالوں سے کے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ایک عورت اس بات کادعوی کررہیتھی کہ اس نے ادتیہ ناتھ کو شادی کی تجویز پیش کی ہے

لکھنو۔ہفتہ کے روز ایک صحافی کو پولیس نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طورپر ”قابل اعتراض“پوسٹ سوشیل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہہ سے گرفتار کرلیاگیا ہے‘ معاملہ کی جانکاری رکھنے والے عہدیدروں نے یہ بات بتائی ہے۔

دہلی نژاد صحافی پرشانت کانوجیا کے خلاف ایک سب انسپکٹر نے حضرت گنج پولیس اسٹیشن پر جمعہ کی رات ایف ائی آر در ج کی تھی جس میں مبینہ طور پر کہاگیا ہے کہ ملزم نے ”چیف منسٹر کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا اور ان کی شبہہ کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے“۔

سینئر سپریڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) لکھنو کالانیدی ناتھن نے کہاکہ چارجس ائی پی سی کے سیکشن 500اور ائی ایکٹ کے دفعہ 66کے تحت کانو جیا پر عائد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے او رکچھ لوگوں سے اس ضمن میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔نیوز ایجنسی پی ٹی ائی نے کہاکہ یہ کنوجیا نے ٹوئٹر اور فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کیاتھا

جس میں چیف منسٹر کے دفتر کے باہر مختلف میڈیاوالوں سے کے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ایک عورت اس بات کادعوی کررہیتھی کہ اس نے ادتیہ ناتھ کو شادی کی تجویز پیش کی ہے۔

رات دیر گئے جاری کرد ہ ایک پریس ریلیز میں لکھنو پولیس نے کہاکہ ”انہوں (کانوجیا)نے تفتیش کے دوران کی کسی نیوز ایجنسی سے وابستگی کے متعلق نہیں ہے۔ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے‘