یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے :شرما

   

متھرا:24مارچ(سیاست ڈاٹ کا)اترپردیش کے سابق وزیر تعلیم شیام سندر شرما نے کہا ہے کہ اب تک تین سال کے میعاد کار میں یوگی حکومت ترقی و نظم ونسق سمت ہر محاذ پر پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے ۔مسٹر شرما نے منگل کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ترقی کا دعوی کرنے والی بی جے پی حکومت کا کام زمین پر لوگوں کو نہیں دکھ رہا ہے ۔ مہنگائی اپنے شباب پر ہے جبکہ کسان کی آمدنی آدھی رہ گئی ہے ۔ پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔یوگی حکومت کے میعاد کار میں بجلی کی قیمتوں میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔ کھاد بھی مہنگی ہوئی ہے ۔ جبکہ مویشیوں نے کسانوں کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا کر اس کی کمر توڑ دی ہے ۔زراعت سے متعلق چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کسان کی آمدنی کو کس طرح دو گنا کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو شعبہ کا بھی برا حال ہے پہلے کوآپریٹو سوسائٹی کیش کریڈٹ دیتی تھیں۔ اگر ایک ایکڑ کھیت ہے تو کسان کو 50ہزار دیے کی لمٹ ہوتی تھی۔ اب کسی کو بھی کیش کریڈٹ نہیں ملتا ہے ۔ جب کیش کریڈٹ پاس نہیں تو کھاد اور بیج کسان کہاں سے لائے گا۔ویدھناتھن کمیٹی کی رپورٹ کو مکمل نظر انداز کردیا گیا۔مسٹر شرما نے کہا کہ حکومت کا دعوی ہے کہ اس نے غیرقانونی بالو کانکنی پر پابندی عائد کی ہے ۔ اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ سریش کمار کھنہ نے کہا تھا کہ بی ایس پی کے میعاد کار میں بالو کانکنی میں 1700 کروڑ روپئے اور ایس پی کی حکومت میں 2400کروڑ روپئے کا روینو حاصل ہوا تھا جبکہ بی جے پی نے اسے بڑھا کر 3800 کروڑ روپئے کرلیا۔اس دوران حکومت نے بالو کی قیمتوں میں سو فیصدی اضافہ کیا ہے ۔ اس لحاظ سے اگر اکھلیش حکومت سے موازنہ کیا جائے تو حکومت کو 4800 کروڑ روپئے کا فائدہ ملنا چاہئے تھے ۔سابق وزیر نے کہا کہ یوگی حکومت کے میعاد کار میں ایک بھی سرکاری پرائمری، جونیئر،ہائی اسکول یا ڈگری کالج نہیں کھولا گیا جبکہ ضلع اسپتال کو اپگریڈ کر کے میڈیکل کالج کا نام دے کر حکومت اپنی پیٹھ تھپتپا رہی ہے ۔