یوگی نے وزراء کو سونپا100 دنوں کے کام کا ایجنڈا

   

لکھنؤ : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نومنتخب وزراء کو اپنی حکومت کے ابتدائی سو دنوں کے کام کاج کا ایجنڈا سونپتے ہوئے سرکاری خزانے کا غلط استعمال روکنے اور بہتر حکمرانی کا ماحول بنانے کی سخت ہدایت دی ہے ۔یوگی نے بطور وزیر اعلی اپنے دوسرے میعاد کار کا آغاز 25مارچ کو حلف لینے کے بعد کیا ہے ۔ تب سے وہ کئی اہم فیصلے لے چکے ہیں جس سے حکومت کے کام کاج کو تیز کیا جاسکے ۔حکومت کی تشکیل اور وزراء کو محکموں کی تقسیم کئے جانے کے بعد اب سبھی کی نظریں کابینہ کی کارکردگی پر ٹکی ہیں۔کام کاج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی جانب سے وزراء دی گئی ہدایات کے مطابق پرانا عملہ نہ رکھنے اور اپنی مرضی سے پرائیویٹ اسٹاف رکھنے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی نے اپنی سابقہ حکومت کی بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی شبیہ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ اہم فیصلے لیے ہیں۔