لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر یوگی نے آج یہاں ٹویٹ کیا، ”مقبول سیاست داں، ماہر قانون داں اور ماہر حکمت عملی سابق مرکزی وزیر خزانہ ‘پدم وبھوشن’ ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت!ان کی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف تھی جو ہم سب کے لیے باعث تحریک ہے ۔