یوگی کو قتل کی دھمکی

   

لکھنؤ ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو قتل کی دھمکی والا واٹس ایپ پیام وصول ہونے پر ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔واٹس ایپ بھیجنے والے نے گندی زبان استعمال کی اور چیف منسٹر کو مخصوص برادری کیلئے خطرہ قرار دیا ۔ پولیس کے مطابق یہ دھمکی جمعرات کی رات ملی۔