یو پی ایس سی کے نتائج کا اعلان تقریبا 40مسلم امیدواروں کی شاندار کامیابی

,

   

جنید احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،کنشک کٹاریہ نے پہیلا اور اکشت جین کو دوسرا مقام ملا،زکوۃ فاؤنڈیشن اف انڈیا کے 18امیدواروں کو ملی کامیابی
یونین پبلک سروس کمیشن 2018 ء کے حتمی نتائج کااعلان کردیا گیا ہے ۔ یوپی ایس سی کے حتمی نتائج میں مسلم امیدوار جنید احمد نے تیسرامقام حاصل کیا ہے ۔ پہیلا مقام کنشک کٹاریا اور دوسرامقام کنشت جین کو ملا ہے ۔ سر شٹی جینت دیشکھ نے خاتون کے زمرے میں پہیلا مقام حاصل کیا ،فہرست میں انکا پانچواں مقام ہے ،جبکہ چھتیس گڑھ کے متاثرہ علاقہ دنتے واڑہ کے رہنے والی نمرتا جین کو بارہویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے ۔گھورکھپور سے تعلق رکھنے والی ایمن جمال آئی پی ایس کے لئے منتخب ہوئی ہیں ۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مسلم امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کے گزشتہ سال یو پی ایس سی نے 980اسامی کا اعلا ن کیا تھا ،تا ہم اس بار تعداد 759تھی۔گزشتہ سال تقریبا 50مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے ، امسال یہ تعداد کم ہے مگر 2017ء اور 2018ء کی اسامیوں کا موازنہ کیا جائے تو مسلم امیدوار وں کی کامیابی کا فیصد اور ان کی بہترین کارکردگی کا ہنوز برقرار ہے ۔اس مرتبہ ہتمی نتائج میں 759مسلم امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں سے 361مسلم امیدوار جنرل209او بی سی 128ایس سی اور 61ایس ٹی سے وابستہ ہیں۔ اس سال تقریبا 40مسلم امیدوارں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔تیسرا مقام حاصل کرنے والے جنید احمد کا تعلق اتر پردیش کے بجنور سے ہے ،انہوں نے جغرافیہ کو اپنے اہم موضوع کے طور پر انتخاب کیا تھا ۔ جنید اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین کے ساتھ اپنے اساتذہ کو دے رہے ہیں ۔نگینہ کے ایک پسماندہ علاقہ کے باشندہ جنید نے 2013ء میں اس امتحان کی تیا ری شروع کر دی تھی ۔اس بار زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیاء میں یو پی ایس کی تیاری کرنے والے 18امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے کامیاب امیدواروں کے امیدوار ذیل میں ہیں ۔
گوہر حسین(بہار) محمد سرفراعالم(بہار) محمد توصیف اللہ (بہار) شفقت آمنہ (بہار) شاہد رضا (بہار)انصاری زید احمد(گجرات) فیصل خان (ہریانہ ) بابر علی (جموں وکشمیر ) جاوید حسین ( جھاڑکنڈ) جتن رحمان (کیرالہ) محمد عبدل (کیرالہ) رنجینا میری (کیرالہ) سید ریاض احمد (مہاراشٹرا) محمد مصطفی اعجاز(تلنگانہ) جنید احمد(یوپی) اور شاہد احمد(یوپی) ہیں ۔ اس طرح جامعہ ہمدرد کے کامیاب امیدواروں کے نام نندی مہاراج ،ایس کاجل، شبھراکمار،ہروندر سنگھ ، ایمن جمال ،یلچر وجے شیکر اور جیوتی مینا ہیں ۔
(سیاست نیوز)