یو پی ایس کی ہندوستان سے یوروپ کیلئے پہلی راست پرواز

   

ہندوستان کو دنیا کی اہم معیشتوں سے جوڑنا یو پی ایس کی بہتر حکمت عملی
نئی دہلی: لاجسٹک اینڈ ایکسپریس کارگو سروسز دینے والی کمپنی یو پی ایس کی ایک 747فلائٹ اب ہندوستان کو راست یوروپ سے جوڑ رہی ہے اور یو پی ایس صارفین کے لئے پانچ روزہ پرواز سے شمال اور لاطینی امریکی بازاروں تک پہنچ یقینی کررہی ہے ۔کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس سروس کے ساتھ اپنا کاروبار بڑھانے کے خواہش مندچھوٹے اور درمیانہ کاروباریوں کو ہندستان سے آنے جانے کا ذریعہ فراہم کرنے کے لئے کمپنی کی صلاحیت دو گنی ہوگئی ہے ۔ ہندستان سے یوپی ایس کی پہلی سیدھی پرواز دہلی کو کولون، جرمنی سے جوڑے گی، جہاں یو پی ایس کا سب سے بڑا انٹرنیشنل سنٹر ہے ۔وبا سے متعلق مسائل کی وجہ سے صارفین اپنی سپلائی چین کو متنوع بنا رہے ہیں۔مسافر طیارہ میں کارگو اسپیس، جو عام طورپر کم لاگت لیتا ہے ، کو کافی کم کردیا گیا ہے ۔ ہندستانی صنعت کار مارکٹ کی مانگ سے پرجوش ہیں اور کاروبار پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ درآمد اور برآمد کے لئے قابل اعتماد متبادل تلاش کررہے ہیں۔اس نے کہاکہ عالمی سطح پر بڑھتے وولیوم کے چیلنج اور زیادہ بزنس کی مانگ کے مدنظر آج ایک اسمارٹ لاجسٹکس نیٹ ورک کی ضرورت ہے جو تبدیل ہوئے کاروباری ماحول میں صارفین کی ضرورتوں کو پورا کرسکے ۔