یو پی میں خواتین کیلئے سب سے بدترین دور:اکھلیش

   

٭ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کو موجودہ دور میں خواتین کیلئے سب سے بدترین دور قرار دیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی نقطہ نظر سے ریاست خواتین اور لڑکیوں کیلئے انتہائی بدترین دور سے گذر رہا ہے ۔ اکھلیش نے یہ بات ٹوئیٹر پر کہی ۔ سابق چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے دور حکومت میں لڑکیاں اور خواتین خود کو غیر محفوظ تصور کررہی ہیں ۔ تاہم دوسری طرف چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے مشیر شلب منی ترپاٹھی نے اکھلیش یادو کے اس دعوے کو مسترد کردیا ۔