یو پی میں دلت ووٹوں پر توجہ کی جائے ۔ امیت شاہ کی ہدایت

   

لکھنو 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی سربراہ امیت شاہ نے یو پی میں پارٹی ورکرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ دلت ووٹرس پر توجہ کریں اور مرکزی و ریاستی حکومت کی مختلف اسکیمات کے استفادہ کنندگان کو بھی راغب کرنے کی کوشش کی جائے ۔ ریاست کے اودھ علاقہ میں 16 لوک سبھا حلقوں کے پارٹی عہدیدار اور ریاستی صدر بھی اس اجلاس میں شریک تھے جو تقریبا تین گھنٹوں تک جاری رہی ۔ بی جے پی کے اودھ علاقہ کے صدر سریش چندر تیواری نے بتایا کہ پارٹی صدر نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں سرگرمی سے حصہ لیں اور دلت ووٹرس پر اور ان رائے دہندوں پر توجہ دی جائے جو مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیمات سے استفادہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ ان رائے دہندوں سے شخصی رابطہ کرکے انہیں راغب کیا جائے ۔