یو پی کے سابق ایم ایل اے آصف جعفری کا انتقال

   

کوشامبی:03ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے چائل علاقے کے سابق ایم ایل اے آصف جعفری کا انتقال ہوگیا ۔موصولہ اطلاع کے مطابق جعفری کا دیر رات انتقال ہوگیا۔ جعفری کافی وقت سے علیل تھے ۔ انہوں سال 2012 میں بہوجن سماج پارٹی کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی تھی اور چائل علاقے سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے ۔عارضہ قلب کی وجہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لئے چینائی گئے تھے لیکن آپریشن سے قبل ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی لاش کو ائیر ایمبولنس سے ان کے آبائی گاؤں کوشامبی لایا گیا جہاں اُن کی تدفین عمل میں آئی۔