یو پی کے وزیر گلاب دیوی کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو

   

سنبھل : اترپردیش کی وزیر گلاب دیوی کا آج کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ ایک بیان میں مملکتی وزیر ثانوی تعلیم نے کہا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کررہی ہیں ۔ میں آپ کو اطلاع دینا چاہتی ہوں کہ گزشتہ 2 دن سے مجھے کھانسی تھی اس لئے میں نے لکھنؤ میں اپنا کورونا ٹسٹ کروایا ۔ رپورٹ پازیٹیو آئی ۔ میں تمام ان لوگوں سے اپیل کرتی ہوں جنہوں نے میرے سے ملاقات کی اور میرے رابطے میں آئے ہیں وہ بھی اپنا ٹسٹ کروالیں ۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ میرا علاج جاری ہے اور بہت جلد صحت یاب ہوکر کام پر آؤں گی ۔ اترپردیش میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 8597 ہوگئی ہے ۔