یکم جنوری سے ایس بی آئی اے ٹی ایمس سے10ہزار روپے یا اس سے زائد رقم نکالنے پر او ٹی پی کی سہولت، گاہکوں کی رقم کی حفاظت کیلئے ایس بی آئی کا نیا اقدام

,

   

حیدرآباد: اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے اے ٹی ایمس میں سے اگر دس ہزار روپے سے زائد رقم نکالنی ہے تو آپ کو آپ کے فون پر او ٹی پی نمبر موصول ہوگا۔ یہ اوٹی پی نمبر درج کرنے کے بعد آپ دس ہزار یا اس سے زائد رقم نکال پائیں گے۔ یہ سہولت صرف رات 8بجے تا صبح 8تک رہے گی۔ کیونکہ رات کے اوقات میں انسان محو خواب رہتا ہے جس کی بناء پر اس کے بنک اکاؤنٹ سے چوری آسانی سے کی جاسکتی ہے۔ اس لئے بنک نے اس سہولت اپنے گاہکوں کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ جب کہ یہ سہولت میں صبح 8 تا رات 8 بجے دستیاب نہیں رہے گی۔ اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دی ہے۔ یہ نیا حفاظتی سسٹم یکم جنوری 2020ء سے شروع کیا جائے گا۔

یہ نئی سہولت ایس بی آئی کے تمام اے ٹی ایمس میں دستیاب رہے گی۔ جیسے ہی آپ دس ہزار یا اس سے زائد رقم کے لئے ایس بی آئی اے ٹی ایمس میں اپنا مطلوبہ رقم درج کریں گی تو آپ کوآپ کے فون نمبر جو مذکورہ بنک سے جڑا ہوا ہو اس پر ایک او ٹی پی نمبر بذریعہ مسیج کے آئے گا۔ یہ او ٹی پی نمبر جب آپ ای ٹی ایم مشین میں درج کریں گے تو آپ اپنی مطلوبہ رقم نکال پائیں گے۔ ایس بی آئی کا مقصد صرف اپنے گاہکوں کی رقم کی حفاظت کرنا ہے۔