یکناتھ شنڈے نے ”بغاوت“ کاجواز اوربالا صاحب کے ’وراث‘ ہونے کا دعوی پیش کیا

,

   

چیف منسٹر نے بی جے پی‘ وزیراعظم نریندر مودی اور ہوم منسٹر امیت شاہ کی بھر پور ستائش بھی کی۔
ممبئی۔ چیف منسٹر یکناتھ شنڈے نے شیو سینا قیادت کے خلاف اپنی بغاوت کی مدافعت کی‘ اس کو”خیانت“ نہیں بلکہ پارٹی کو بچانے کے لئے ”بغاوت“ قراردیتے ہوئے انہوں نے خود کو بالاصاحب ٹھاکرے کی سیاسی وراثت کا حقیقی”وارث“ قراردیاہے۔

ناندرہ کے کرالا میدان کامپلکس میں ایک دسہرہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے جس نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو جون میں بیدخل کرنے والے شنڈے نے اپنی تقریر میں بغاوت کو حق بجانب قراردیا اور شیو سینا صدر اور سابق چیف منسٹر کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف سوالات کابھی جواب دیا جو شیواجی پارک کی ریالی میں اٹھائے گئے تھے اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے اپنے اتحاد کوحق بجانب قراردیاہے۔

حیران کردینے والے کچھ مہمان اس تقریب میں شامل ہوئے جس میں جئے دیو ٹھاکرے‘ ادھوٹھاکرے کے بڑے بھائی‘ اور بھاوج سمیتا ٹھاکرے کے علاوہ دیگر ممبرس اس میں شامل ہیں۔

ٹھاکرے کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے شنڈے نے بالاصاحب کی نظریات کو ”فروخت‘‘ کردینے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کی لالچ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی او رکانگریس پارٹی سے سے ہاتھ ملانے کو ”گناہ“ قراردیتے ہوئے ایم وی اے دور میں دو سے ڈھائی سالو ں تک ماضی میں کھلے آنکھوں سے شیو سینا کی تباہی دیکھی ہے۔

شنڈے نے دعوی کیاکہ ”غداری کہنا بند کریں۔ ہم غدار نہیں نہیں بلکہ ہم نے شیو سینا کو بچانے کے لئے ’غدر‘مچایاہے۔ عوام کے اس اژدھام کو دیکھیں‘ یہ دیکھاتا ہے کہ حقیقی شیو سینا‘ جو بالا صاحب کی وراثت کے حقیقی وارث ہیں“۔

ٹھاکرے پر جواب الزام لگاتے ہوئے انہوں نے دعوی کیاکہ بی جے پی سے انہوں نے 2019اسمبلی انتخابات میں ایم وی اے حکومت کی تشکیل کے ذریعہ غداری کی تھی۔

اس کو بالاصاحب‘ ہندوتوا کے شیو سینکوں اوربی جے پی کے ساتھ غداری قراردیا جس نے مہارشٹرا کی عوام کی حمایت کے ساتھ اکثریت حاصل کی تھی‘ وہیں ہندوتوا کو مسترد کرتے ہوئے این سی پی کانگریس سے ہاتھ ملالیاتھا“۔

انہوں نے چیف منسٹر کے عہدہ سنبھالنے اور سینا کو قابو میں کرنے کے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جب شرد پوار نے چیف منسٹر کے عہدے کی پیشکش کی تھی تو سب سے پہلے ادھوٹھاکرے کی میں نے حمایت کی تھی اور اگر میرے اندر چیف منسٹر بننے کا لالچ ہوتا تو اس وقت میں حمایت نہیں کرتا۔

شنڈے نے سوال کیاکہ ”شیو سینا آپ کی خانگی کمپنی ہے؟ کیاچاندے کا چمچہ منھ میں پکڑ کر پیدا ہونے والے ہی چیف منسٹر بننے کے اہل ہوتے ہیں؟ کیاکسی غریب کا لڑکا‘ اٹوڈرائیور‘ ہاکرکبھی چیف منسٹر نہیں بن سکتا؟“۔

این سی پی طنزکستے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی ایسے شخص سے ہاتھ ملانے سے اچھا بی جے پی سے ہاتھ ملانا ہے جس نے اپنی کابینہ میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی کو شامل کیا‘ اورپاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کرنے پر بی جے پی کی حمایت میں بات نہیں کی‘ پاپولر فرنٹ آف انڈیاکے کارکنوں نے حال ہی میں ملک مخالف نعرے لگائے تھے۔

شنڈے نے آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ادھوٹھاکرے کی مذمت کی او رکہاکہ آر ایس ایس کے ملک کے فروغ میں بے شمار قربانیاں ہیں۔