یہ فلمی سین نہیں ہے …

   

چینائی : گریٹر چینائی پولیس کمشنر آئی پی ایس مہیش کمار اگروال نے ایک سب انسپکٹر کا ویڈیو شیئر کیا ہے جو اکیلے ایک چور کا پیچھا کررہے ہیں جو موبائل کی چوری کے بعد بائیک پر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ یہ کوئی فلمی سین نہیں ہے بلکہ سب انسپکٹر انتلن رمیش کا کارنامہ ہے جو حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں۔ اس کی گرفتاری کے بعد مزید تین ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 11 مسروقہ موبائل برآمد کئے گئے۔