۔ 73سالہ ضعیف شخص کی 26سالہ خاتون سے شادی

   

حیدرآباد، 16 اکتوبر (یو این آئی) ضلع نرمل کے بھینسہ ٹاون میں ایک 73برس کے معمر شخص نے ایک 26سالہ خاتون سے شادی کرلی ۔ ٹاون کے دیگام دیہات میں یہ شادی انجام پائی۔اس ضعیف شخص کی شناخت راتھوڑ کشن کے طورپر کی گئی وہ سرکاری ملازم تھا۔وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد وہ تنہا تھا جبکہ سنیتا نامی خاتون کو بھی سہارے کی ضرورت تھی۔یہ خاتون بیوہ ہوگئی تھی ان دونوں میں محبت ہوگئی اور ان دونوں نے شادی کے اٹوٹ بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔