۔10 ہزار سے زائد پاکستانی شہری مختلف ممالک کی جیلوں میں قید

   

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے زائد از 10 ہزار شہری مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں جن کے منجملہ آدھے محروس شہریوں پر جرائم کے الزامات ہیں۔ وزارت خارجہ کے دفتر نے یہ بات بتائی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عائشہ فاروقی نے بتایا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے اور وہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کروانے کی کوشش کررہا ہے۔ آدھے سے زیادہ پاکستانیوں پر امیگریشن قوائد کی خلاف ورزی کے بشمول مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔