۔115 سال کی عمر میں انتقال

   

بھینسہ ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے مدینہ کالونی (ایک مینار مسجد ا یریا) کے متوطن طویل عمر شخص محمد امجد المعروف بھنڈاری کا مختصر سی علالت کے بعد گزشتہ شب (115) سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، شہر کی طویل عمر شخصیت کی حیثیت سے امجد بھنڈاری کے نام سے مشہور تھے ۔ مرحوم اپنی زندگی میں سخت محنت و مشقت کرتے ہوئے حمال مقدم کی حیثیت سے اپنے افراد خاندان کی کفالت کرتے تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد درگاہ شریف میں مولانا شاہد غفران قاسمی نے پڑھائی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کے پسماندگان میںاہلیہ (105) سالہ کے علاوہ چار لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم بھینسہ ٹی ٹی وی رپورٹر محمد ربانی کے حقیقی دادا تھے ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون پر 9848511824 ربط کیا جاسکتا ہے۔