۔20 ممالک کو سعودی وزٹ ویزے میں توسیع کی سہولت

   

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے ان شہریوں کو جن کے وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے، فیس کے بغیر توسیع کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارتِ خارجہ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے الیکٹرونک خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے۔پاکستان سمیت 20 ممالک کے جن شہریوں کے سعودی وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے وہ فیس کے بغیر ان میں توسیع کرا سکیں گے۔سعودی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا 60 ڈالر تجارتی ویزا90 ڈالر فیس مقررکی گئی ۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیرونِ ملک زائرین بغیر کسی فیس کے الیکٹرونک خدمات سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہی ہدایت کے مطابق ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔