۔200 پاسنجر جزوی ٹرینوں کا آج سے آغاز

   

نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز کی جانب سے پیر یکم جون سے جزوی طور پر 200 پاسنجرٹرینیں چلائی جائیں گی۔ نیشنل ٹرانسپورٹر نے اس کا اعلان کیا ہے ۔ ان ٹرینوں کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز /21 مئی سے ہوا تھا ۔ ان ٹرینوں میں اے سی اور نان اے سی دونوں کلاسیس ہیں جن کا مکمل طور پر ریزرویشن ہوچکا ہے ۔ جنرل کوچیس میں بھی محفوظ نشستیں ہوں گی ۔ ان ٹرینوںمیں بغیر ریزرویشن کا کوئی کوچ نہیں ہوگا ۔ آئی آر سی ٹی سی اعلامیہ کے مطابق ان ٹرینوں کے ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔ جنرل کوچیس کو بھی ریزرو کیا گیا ہے اس لئے سیکنڈ سیٹنگ (2S) کا کرایہ چارج کیا جائے گا ۔ ان ٹرینوں میں تمام پاسنجرس کیلئے سیٹ فراہم کی جائے گی ۔ کورونا وائرس کے وباء کے پیش نظر ریلویز کی جانب سے تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان ٹرینوں کیلئے آئی آر سی ٹی سی ویب سائیٹ یا اپلیکیشن کے ذریعہ ہی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی سہولت ہے ۔ ٹکٹس کمپوٹرائزڈ پی آر ایس کاؤنٹرس کے ذریعہ بھی بک کئے جاسکتے ہیں جن میں پوسٹ آفسیس یاتری ٹکٹ سویدھا کیندرا بھی شامل ہیں ۔ ایجنٹس کے ذریعہ ٹکٹوں کی بکنگ کی اجازت نہیں ہے ۔ اڈوانس ریزرویشن کی مدت 30 دن ہے ۔ موجودہ قواعد کے مطابق آر اے سی اور ویٹنگ لسٹ تیار کی جائے گی ۔ صرف کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو ہی اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ ماسک اور سماجی دوری کے علاوہ دیگر قواعد کا بھی لزوم ہوگا ۔