۔49 لاکھ ریال کی چوری، 3 سی آئی ڈی ملازمین گرفتار

   

ریاض : سعودی عرب میں غیرملکیوں کے 49 لاکھ ریال چوری کرنے والے 3 سی آئی ڈی افسران پکڑے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے ایک علاقے کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے 3 ملازمین کو 2 غیر ملکیوں کے 49 لاکھ ریال چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک علاقے کے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کریمنل انویسٹی گیشن ڈیویژن کے 3 ملازمین اور ایک شہری کو وزارت داخلہ کے تعاون سے ایک عرب شہریت کے 2 باشندوں کو روک کر 4.9 ملین ریال کی چوری کرنے پر گرفتار کیا گیا۔