۔5 ریاستوں میں27مارچ سے اسمبلی انتخابات

,

   

مغربی بنگال میں 8مرحلوں میں پولنگ۔ آسام ، کیرالا ، ٹاملناڈو اور پوڈیچری میں رائے دہی

۔2مئی کو ووٹوں کی گنتی

نئی دہلی : ملک کی 5 ریاستوں میں 27مارچ سے اسمبلی انتخابات کا آغاز ہوگا ۔ مغربی بنگال میں 29اپریل تک 8مرحلوں میں پولنگ ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ چار ریاستوںاور مرکزی زیر انتظام علاقہ میں ہونے والی پولنگ کیلئے 2مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ آسام ، مغربی بنگال ، کیرالا ، ٹاملناڈو اور پوڈیچری کی جملہ 824 اسمبلی نشستوں کیلئے 2.7لاکھ پولنگ اسٹیشنس پر زائد از 18.68 کروڑ رائے دہندے اپنے حق ووٹ کا استعمال کریں گے ۔ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں آسام کے بشمول دیگر ریاستوں میں بی جے پی اپنی مضبوط لہر چلانے کی کوشش کرے گی ۔ آسام میں وہ برسراقتدار ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال ، کیرالا ، ٹاملناڈو اور پوڈیچری میں بی جے پی کو حالیہ برسوں کے دوران اپنی بنیادیں مضبوط کرتے دیکھا گیا ہے ۔ آسام میں تین مرحلوں میں پولنگ ہوگی جب کہ کیرالا ، ٹاملناڈو اور پوڈیچری میں 6اپریل کو ایک ہی مرحلے میں رائے دہی ہوگی ۔