۔5 سال سے کم عمر بچوں کیلئے ماسک کا استعمال ضروری نہیں

,

   

کورونا وباء سے نمٹنے وزارت صحت کے نظرثانی شدہ رہنمایانہ خطوط جاری

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے جامع نظرثانی شدہ رہنمایانہ خطوط آج جاری کئے ہیں ۔ وزارت صحت نے سفارش کی ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک کا استعمال ضروری نہیں ہے ۔ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے خواہاں وہ کورونا انفیکشن سے کسی بھی نوعیت سے متاثر ہوں اینٹی وائرس یا مونوکلونل اینٹی باڈیز کا استعمال ضروری نہیں ہے ۔ اگر اسٹیرائیڈس کا استعمال کیا جاتا ہے تو وہ 10 سے 14 دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہئیے۔ بچوں اور نوجوانوں میں کورونا وباء سے نمٹنے کے انتظام سے متعلق نظرثانی شدہ رہنمایانہ خطوط میں 6 تا 11 سال عمر کے بچوں میں ماسک کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے ۔ تاہم اس کا انحصار سرپرستوں کی راست نگرانی میں مناسب اور محفوظ طریقہ سے ہونا چاہئیے جبکہ 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں میں ماسک کا استعمال بالغ افراد کی شرائط کے مطابق کیا جائے ۔ ملک میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے مریضوں کی تعداد میں موجودہ اضافہ کے پیش نظر ماہرین کے ایک گروپ نے رہنمایانہ خطوط پر نظرثانی کی ہے ۔ دوسرے ممالک سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نیا ویرینٹ اومی کرون زیادہ شدید نہیں ہے تاہم اس سے بچنے کیلئے چوکسی اور احتیاطی اقدامات کرنا ضروری ہے ۔