۔66 لاکھ ہندوستانیوں کی بین ریاستی منتقلی

   

نئی دہلی ۔ /22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 66 لاکھ ہندوستانی /30 اپریل سے /12 مئی تک بین ریاستی سفر کرتے ہوئے اس لاک ڈاؤن مدت کے دوران اپنے اپنے آبائی مقامات کو منتقل ہوئے ۔سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ جملہ 27.15 لاکھ شہری /30 اپریل اور /6 مئی کے درمیان ایک ریاست سے دیگر کو منتقل ہوئے جبکہ 7 تا 12 مئی کی مدت میں یہی تعداد 39.71 لاکھ رہی ۔ مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستوں نے مائیگرینٹ ورکرس کو ان کی آبائی ریاستوں کو واپس بھیجنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کئے ہیں۔