۔7 فبروری کو مفت روزگار میلہ

   

آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی جانب سے اہتمام
حیدرآباد ۔ آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی جانب سے فرینکو فائیل فرنچ کے ساتھ ایک مفت روزگار میلہ 7 فبروری کو واسوی کلیان منڈپم خیریت آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک رہیں گے ۔ اس کا مقصد بیروزگار نوجوانوں کو کارپوریٹ کمپنیز میں ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔ کمیٹی کے صدر نشین ایس زیڈ سعید نے کہا کہ یہ میلہ بیروزگار نوجوانوں ‘ خواتین اور ہنرمند افراد کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ یہ میلہ ’ خود کماو ۔ خود کھاو ‘ پروگرام کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جو کمیٹی کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔ اس میلے میں 30 سے زائد کمپنیاں حصہ لیں گی اور امیدواروں کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب عمل میں آئیگا ۔ اس کے علاوہ انہیں تقرر کے احکام برسر موقع حوالے کئے جائیں گے ۔ شرکت کرنے والی کمپنیوں میں Congnizant ‘ ایل اینڈ ٹی ‘ نوکری ڈاٹ کام ‘ اوجھا گروپ ‘ ایکوا ٹیک اور دوسرے شامل ہیں۔ اس میلے میں شرکت کے خواہشمندوں کو پہلے واٹس ایپ نمبر 9849932346 پر رجسٹر کروانا ہوگا ۔ بغیر رجسٹریشن داخلہ نہیں دیا جائیگا ۔ امیدواروں کا انتخاب ان کی صلاحیتوں اور تجربہ کی بنیاد پر ہوگا اور کمیٹی کی اس میں کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی ۔ ایس زیڈ سعید نے نوجوانوں سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ امیدواروں کو اپنے اسنادات اوربائیو ڈاٹا کے دو سیٹس اور تصاویر ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ یہاں سوشیل ڈسٹنس کے اصولوں کو ملحوظ رکھنا ہوگا ۔