۔91 لوک سبھا نشستوں کیلئے رائے دہی مہم کا اختتام

   

نئی دہلی ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 91 لوک سبھا نشستوں کیلئے جو 18 ریاستوں اور 2 مرکزی زیرانتظام علاقوں میں بشمول ودربھا (مہاراشٹرا) کی 7 نشستیں ، بہار کی ایک ، میگھالیہ کی ایک اور اتراکھنڈ کی ایک لوک سبھا نشست کیلئے جہاں /11 اپریل کورائے دہی مقرر ہے ۔ آج پرشور انتخابی مہم اختتام کو پہونچی ۔ لوک سبھا انتخابات 7 مرحلوں میں 543 لوک سبھا نشستوں کیلئے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ان کا آغاز /11 اپریل سے ہوگا ۔ 175 نشستوں میں آندھراپردیش ، سکم اور اوڈیشہ کی نشستیں بھی شامل ہیں ۔ ان تینوں ریاستوں میں لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہونے والے ہیں ۔ کئی اداکار سے سیاست داں بننے والے امیدواراہم کردار ادار کریں گے۔