12 اکتوبر تک وزیر اجے مشرا کا استعفیٰ اور مجرم کی گرفتاری نہیں ہوئی تو کسان احتجاج کرینگے:راکیش ٹکیت

   

لکھیم پور تشدد معاملے میں کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے خبردار کیا ہے کہ اگر 12 تاریخ تک وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کا استعفیٰ اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تو کسان ملک بھر میں احتجاج کریں گے ٹکیت نے یہ بات رام پور میں کہی جہاں وہ کسانوں کے ساتھ میٹنگ کرنے آئے تھے قابل غور ہے کہ 3 اکتوبر کو یوپی میں لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیا علاقے میں کسانوں پر ایک کار چڑھ گئی تھی جس میں چار کسان ہلاک ہوگئے تھے واقعے سے ناراض کسانوں نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا تھا 4 اکتوبر کو حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے مرنے والے ہر کسان کے خاندان کو 45 لاکھ اور زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا بھی وعدہ کیا گیا تھا کسان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کے مرکزی ملزم ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو گرفتار کیا جائے تب انتظامیہ نے کہا تھا کہ لواحقین کی شکایت پر ایک کیس لکھا گیا ہے اور مزید قانونی عمل مکمل کیا جائے گا تاہم اب جب سپریم کورٹ حکومت سے پوچھتی ہے کہ اس کیس میں کتنی گرفتاریاں ہوئی ہیں تو حکومت پر بھی گرفتاری کے لیے دباؤ ہے۔