12 روزہ جشنِ میلادالنبیؐ (نور کی برسات ) کی تیاریاں مکمل

   

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر۔ (راست) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام ہر سال کی طرح سالِ رواں بھی 12 روزہ نور کی برسات کانفرنس بسلسلہ جشن میلادالنبیؐ کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خان صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں انعقاد عمل میں لایا جارہاہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ 17 ستمبر بروز اتوار تا 28 ستمبر بروز جمعرات روزآنہ بعد نماز مغرب تا عشاء کانفرنس مقرر ہے جس میں قرأت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد سیرت طیبہؐ کے مختلف موضوعات پر علمائے اہلسنت کے ایمان افروز خطابات ہوں گے جس کا پہلا اجلاس 17 ستمبر اتوار کو ہوگا ۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری صاحب کے خطبۂ استقبالیہ کے بعد مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی المعروف ممشاد پاشاہ صاحب کا خطاب ہوگا ۔ 18 ستمبر بروز پیر حضرت پروفیسر محمد مصطفی شریف قادری نقشبندی (ڈین شعبۂ عربی جامعہ عثمانیہ ) ، 19 ستمبر بروز منگل مولانا مفتی محمد حنیف قادری (جامعہ نظامیہ)، 20ستمبر بروز چہارشنبہ مولانا سید شاہ کلیم اللہ محمد محمد الحسینی قادری المعروف کاشف پاشاہ (نبیرۂ حضرت بندہ نوازؒ) ، 21ستمبر بروز جمعرات مولانا حافظ و قاری محمد عرفان قادری صاحب، 22ستمبر بروز جمعہ حضرت مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری (سجادہ نشین آستانۂ صوفی اعظم ؒ ) ، 23ستمبر بروز ہفتہ مولانا قاری شیخ زاہد رضوی القادری (دارالعلوم فیض رضاؒ ) ، 24ستمبر بروز اتوار حضرت مولانا حامد حسین حسان فاروقی (نگران سنی دعوت اسلامی تلنگانہ ) ، 25ستمبر بروز پیر مولانا معارف رضا اشرفی صاحب کے خطابات ہوں گے ۔ 26ستمبر بروز منگل مناقب اُمہات المؤمنین و خلفائے راشدین ، 27ستمبر بروز چہارشنبہ مناقب اہلبیت اطہار و دیگر اولیائے عظام ، 28ستمبر بروز جمعرات مدرسہ دینیہ احمدیہ بحرالعلوم کے طلبہ و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔

اور انعامات و اسنادات کی تقسیم عمل میں آئیگی ۔ خواتین و طالبات کے لئے پردہ کا نظم رہیگا ۔ سید انوار علی سلمان نے عاشقان رسولؐ سے پابندی وقت معہ دوست و احباب شرکت کی گذارش کی ہے ۔