12 فیصد مسلم تحفظات کے نام پر مسلمانوں کو دھوکہ

   

سید عظمت اللہ حسینی کی مسلمانوں کے مسائل پر راہول گاندھی سے نمائندگی
حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ پردیش کانگریس تشہیری کمیٹی کے کنوینر سید عظمت اللہ حسینی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی اور اس کے حل کیلئے بھی تجاویز پیش کئے ۔ جس پر راہول گاندھی نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا اور اقلیتوں کو پارٹی سے قریب کرنے کانگریس کو تنظیمی سطح پر مستحکم کرنے اور عوامی مسائل پر متحدہ جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا ۔ سید عظمت اللہ حسینی نے ریاست میں اقلیتی کے مسائل سے واقف کرایا ۔ اقلیتوں کی معاشی ، سماجی و تعلیمی مسائل کا حوالہ دیا ۔ ٹی آر ایس کی جانب سے 12 فیصد مسلم تحفظات کو عملی جامہ ناپہونچانے سیاسی فائدہ کیلئے مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا۔ کانگریس پارٹی میں تنظیمی طور پر مسلمانوں کو نمائندگی دینے اور پارٹی میں کمیونٹی لیڈرشپ کو فروغ دینے کی اپیل کی ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات میں اقلیتوں کو سب پلان دئے ۔ بنکوں کے تعاون کے بغیر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے چھوٹے کاروبار کیلئے 5 لاکھ روپئے وقف بورڈ کو جوڈیشنل اختیارات دینے اضلاع کانگریس کمیٹیوں میں اقلیتوں کو ورکنگ پریسیڈنٹس بنانے کی تجاویز پیش کی ۔ ن