13 سالہ اشتی کور کوپاورلفٹنگ میں گولڈ میڈل

   



نئی دہلی۔ نوئیڈا کی اشتی کور نے مانچسٹر (برطانیہ) میں حال ہی میں ختم ہونے والی اے ڈبلیو پی سی ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں 13سال کی عمر میں گولڈ میڈل جیتا۔اشتی کور نے ٹین ایج گروپ میں حصہ لیا اور 38 کلوگرام زمرے میں 75 کلو ڈیڈ لفٹ اٹھا کرگولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنا جسمانی وزن دو بار اٹھایا اور خواتین نوعمروں کے زمرے میں بہترین لفٹرکا اعزاز بھی حاصل کیا۔جی ڈی گوینکا پبلک اسکول میں 9 ویں جماعت کی طالبہ، اشتی کورکو اپنے والد دلجیت سنگھ جو پاور لفٹنگ میں متعدد بار عالمی چمپئن رہ چکے ہیں، کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔