بھاؤنگر : گجرات کے ضلع بھاؤنگر میں 13 تا 14 مریض گذشتہ 24 گھنٹوں میں دواخانہ سے اپنا علاج مکمل کرائے بغیر فرار ہوچکے ہیں۔ یہ تمام غیرقانونی کشیدہ شراب کے استعمال کے بعد بیمار ہوگئے تھے۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جیش برہما بھٹ نے بتایا کہ منگل کی دوپہر سے آج صبح تک دواخانہ سے تقریباً 14 مریض فرار ہوگئے۔ وہ شاید صحت یاب ہونے کے بعد قانون کا سامنے کرنے کے اندیشے پر گھبرا گئے۔