نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے نے پارٹی رہنماؤں آشو توش رانکا اور سورَو داس کو قومی پرچم سے متعلق مبینہ معاملے میں 5 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے بعد 16 اکتوبر کو دہلی کے کناٹ پلیس واقع سنٹرل پارک میں ‘ترنگا لہراؤ’ جلسے کی اپیل کی ہے ۔ یہ جلسہ جمعہ کو شام 5 بجے منعقد کیا جائے گا۔ دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کا اعلان کیا۔ یہ اپیل جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج اور سی جے پی رہنماؤں کی حراست کو لے کر جاری تنازع کے درمیان کی گئی ہے ۔ رانکا اور داس کو جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کے الزام میں 5 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے ۔ ان کے خلاف عائد الزامات اور انہیں حراست میں بھیجے جانے کے حالات کے بارے میں فوری طور پر تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔ دہلی پولیس نے 13 اکتوبر کو سی جے پی کے رہنماؤں سورَو داس، آشو توش رانکا اور اجنکیا شندے کو حراست میں لیا تھا۔