/17 ڈسمبر کو منعقد ہونے والاجینکو تحریری امتحان ملتوی

   

حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) جینکو نے اعلان کیا ہے کہ /17 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے جینکو تحریری امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ۔ اسی دن دوسرے امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جینکو تحریری امتحان ملتوی کیا گیا ہے ۔ دوبارہ کب منعقد ہوگا اس کی امیدواروں کو اطلاع دی جائے گی ۔ تلنگانہ جینکو میں 339 اسسٹنٹ انجنیئر 60 کیمسٹ جائیدادوں پر تقررات کیلئے /5 اکٹوبر کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ۔ امیدواروں سے /7 اکٹوبر تا /10 نومبر تک درخواستیں قبول کی گئی تھی ۔ /14 اور /15 نومبر کو درخواستوں کی ترمیم کا موقع فراہم کیا گیا تھا جس کے بعد /17 ڈسمبر کو تحریری امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب اس کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ن