17 کیلو گرام ہاتھی دانت ضبط تین اشخاص گرفتار ، ڈی آر آئی کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس ( ڈی آئی آر ) کے عہدیداروں نے کل تین اشخاص کو گرفتار کیا اور ہاتھی کے چار دانت ضبط کیے جس کا وزن تقریبا 17 کیلو گرام ہے اور اس کے ساتھ دوسرے آرٹیکلس بھی ضبط کیے ۔ خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی کے عہدیداروں نے ایک جال بچھایا اور مشتبہ افراد کو اس وقت پکڑ لیا جب ہاتھی کے دانت اور آئیوری آرٹیکلس کو فروخت کرنے کی معاملت کی جارہی تھی ۔ چار ہاتھی دانت کو برآمد کیا گیا اور وائیلڈ لائف (پروٹیکشن ) ایکٹ 1972 کے متعلقہ قواعد کے تحت ضبط کیا گیا ۔ اس ایکٹ کے تحت ہاتھی کے دانت اور اس سے بنائے گئے اشیاء کی خرید و فروخت ممنوع ہے ۔۔ a/m/b