18 اپریل کو انٹیک کے اشتراک سے ہیرٹیج واکتاریخی عمارتوں کا مشاہدہ، تصویرکشی کے مقابلے

   

حیدرآباد۔14اپریل(سیاست نیوز) حکو مت کی جانب سے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ پر عمل آوری کو دیکھتے ہوئے موسی ریورفرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے تہذیبی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’’انٹیک ‘‘ INTACH کے اشتراک سے 18 اپریل کو موسیٰ ندی کے اطراف واکناف کے علاقوں میں ہیریٹیج واک کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پرانا پل کے پاس موجود تاریخی مسجد ’’میاں مشک‘‘ سے شروع ہوگی اور موسیٰ ندی کے کناروں پر موجود تاریخی عمارتوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچے گی۔ اس ہیریٹیج واک سے قبل موسی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے انٹیک کے اشتراک سے ہی رود موسیٰ کے کنارے موجود تاریخی و تہذیبی ورثہ تصویر کشی کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے رکھے جانے والے ان مقابلہ جات کے لئے فوٹو گرافرس اور خواہش مند شہری جو تصویر کشی سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ ان تاریخی عمارتوں کی تین تصاویر جو ان کی جانب سے لی گئی ہیں وہ بذریعہ ای۔میل 17 اپریل تک روانہ کرسکتے ہیں۔ اس مقابلہ میں انعام اول حاصل کرنے والوں کو 5000/- ‘ انعام دوم حاصل کرنے والوں کو 3000/- اور تیسرا مقام حاصل کرنے والوں کو 1500/- روپئے نقد انعام دیا جائے گا۔بتایاجاتا ہے کہ اس مقابلہ کے اہتمام کا مقصد رود موسیٰ کے کنارے موجود تاریخی عمارتوں کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے اس سے عوام کو واقف کروانا ہے۔اس مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہشمند اپنی تصاویر معہ کیپشن ای۔ میل [email protected] پر 17اپریل کو دن میں ایک بجے سے قبل روانہ کرسکتے ہیں۔3