حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بچی کے ساتھ سونے کی خریداری والدین کے لیے زندگی بھر کے غم کا سبب بن گئی جہاں سونے کی دکان میں سائنسیٹ استعمال کرنے سے دو سالہ بچی فوت ہوگئی ۔ سائبر آباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گوپی کرشنا اور جانکی جو میاں بیوی بنائے گئے ہیں ۔ سونا خریدنے کے لیے اپنی دو سالہ بچی کے ساتھ چنتل میں واقع ایک زیورات کی دوکان پہونچے دونوں میاں بیوی سونا خریدنے میں مصروف تھے کہ سونے کی جانچ کے لیے رکھے ہوئے سائنسیٹ کو بچی نے استعمال کرلیا ۔ تاخیر سے یہ واقعہ منظر عام پر آیا ۔ بچی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔ سونے کی دکان میں سائنسیٹ ٹیبل پر رکھا ہوا تھا ۔ اس واقعہ کے بعد بچی کے رشتہ داروں نے دوکاندار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع m/b