2 کیلو کا آلو دیکھ کر خود کسان حیران

   

نئی دہلی: آلو کی کاشت کرنے والا ایک کسان اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب اس نے اپنے کھیت میں دو کیلو وزنی آلو دیکھا۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے فرخ آباد کا ہے۔ معراج حسین نامی کسان نے بتایا کہ وہ روایتی طور پر آلو کاشت کرتے ہیں۔ آلو کی فصل میں کیمیکلز کے علاوہ کھادوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کسان کا کہنا تھا کہ ان کے کھیت میں آلو کی پیداوار ہمیشہ اچھی ہوتی ہے۔اس مرتبہ انہوں نے آلو کی فصل کو نکالنے کیلئے کھدوائی شروع کی تو کچھ آلو ملے جن کا وزن آدھا کلو اوربعض کا 700 گرام تھا۔ ایک آلو ایک کلو سے زیادہ وزنی نکلا اندازے کے مطابق اس کا وزن دو کیلو ہے۔ اطلاع ملتے ہی آس پاس کے کسان بھی حیرت سے اس آلو کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے۔ اس آلو کی شکل دیکھ کر کسان بھی حیران رہ گیا۔ آلو کو دیکھ کر آس پاس کے دیہاتوں کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔کسان کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر میں کئی نسلوں سے آلو کاشت ہو رہے ہیں لیکن اتنا بڑا آلو ہم نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے۔