حیدرآباد 11 اپریل ( سیاست نیوز ) کیا آپ حیدرآباد میں رہتے ہیں اور فلکیاتی نظاروں کے دلدادہ ہیں ؟ ۔ اگر ہاں تو آپ کو یہ خیال بھی آتا ہوگا کہ آیا سورج گہن کا حیدرآباد سے نظارہ ہوسکتا ہے ؟ ۔ نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس اڈمنسٹریشن ( ناسا ) کے ڈاٹا کے مطابق 2023 کا پہلا سورج گہن 20 اپریل کو ہوگا ۔ اس کا نظارہ جنوب مشرقی ایشیا ‘ ایسٹ انڈیز ‘ آسٹریلیا ‘ فلپائن ‘ نیوزی لینڈ ‘ انڈونیشیا وغیرہ سے کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم افسوس کی بات ہے کہ اس کا حیدرآباد سے نظارہ ممکن نہیںہوسکے گا ۔ تاہم یہ گہن ہائبرڈ ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ کسی مقام پر مکمل اور کسی پر جزوی ہوگا ۔