حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج 20 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ روی گپتا کو اسی عہدہ پر فائز رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار کو چیرمین روڈ سیفٹی اتھاریٹی مقرر کیا گیا ہے۔ راجیو رتن منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ پولیس ہاوزنگ کارپوریشن کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر جنرل ویجلینس انفورسمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ سابق پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند کو ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ابھیلاشا بشٹ کو ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سومیا مشرا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس پرسونل کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر جنرل جیلس مقرر کیا گیا ہے۔ شیکھا گوئل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ویمنس سیفٹی اور شی ٹیم کا تبادلہ کرکے انہیں ریاست کا سی آئی ڈی سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مہیش بھاگوت کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ریلویز اینڈ روڈ سیفٹی مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر انیل کمار کو ڈائرکٹر جنرل اسپیشل پروٹیکشن فورس مقرر کیا گیا ہے۔ ایم اسٹیفن رویندرا سابق پولیس کمشنر سائبرآباد کو انسپکٹر جنرل آف پولیس ہوم گارڈز مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر ترون جوشی ایڈیشنل کمشنر آف پولیس راچہ کنڈہ کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر جنرل پولیس ملٹی زون II مقرر کیا گیا ہے۔ وی بی کملاسن ریڈی ڈائرکٹر جنرل ڈرگس کنٹرول کو محکمہ آبکاری کا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اے آر سرینواس ڈائرکٹر اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ایس چندر شیکھر ریڈی انسپکٹرجنرل پولیس پرسنیل مقرر کیا گیا ہے۔ ایم رمیش انسپکٹر جنرل پولیس پی اینڈ ایل کو پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ کے رمیش نائیڈو ڈی آئی جی زون III کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے۔ وی ستیہ نارائنا ڈی آئی جی کو جوائنٹ کمشنر آف پولیس‘ پولیس ہیڈکوارٹرس مقرر کیا گیا۔ ایم سرینواسلو جوائنٹ کمشنر پولیس ہیڈکوارٹرس کو ڈی جی پی دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بی سومتی ڈی آئی جی سی آئی ڈی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی اسپیشل انٹلیجنس برانچ مقرر کیا گیا ہے۔ شرت چندرا پوار ڈپٹی ڈائرکٹر تلنگانہ پولیس اکیڈیمی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مقرر کیا گیا ہے۔