2025 سے جنوبی سرحدوں سے باہر سیکورٹی کو یقینی بنانے اردغان پُرعزم

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ہم 2025 سے جنوبی سرحدوں سے باہر سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے اور وہاں سے پیدا ہونے والے خطرات بالخصوص دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کریں گے۔ صدر و آک پارٹی کے رہنما اردغان نے اپنی سیاسی جماعت کے بالک ایسرآٹھویں صوبائی کنونشن سے خطاب کیا۔ شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے 13 سال تک مظلوم شامیوں کو تحفظ فراہم کرنے، ڈٹ کر کھڑے ہو نے اور عزت کے ساتھ انسانیت کے امتحان میں سرخرو ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اردغان نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ملک کو 2025 سے شروع ہونے والی اپنی جنوبی سرحدوں (شمالی شام) سے باہر سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے اور خطرات کو ختم کرکے ہر میدان میں اپنے ترکیہ صدی کے اہداف کے قریب لانے کے لیے پرعزم ہیں۔