21 اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل: جی نرنجن

   

حیدرآباد۔/27 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بی سی کمیشن کے صدرنشین جی نرنجن نے کہا کہ ریاست کے 21 اضلاع میں ذات پات پر مبنی مردم شماری کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 اضلاع میں 90 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا۔ میڑچل ضلع میں 82 فیصد اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں 72 فیصد مردم شماری مکمل کرلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں مردم شماری کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے زائد شمار کنندگان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شمارکنندگان کو غلط معلومات کی فراہمی پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔ بی سی کمیشن نے دو روزہ عوامی سماعت کے دوران مختلف طبقات کی تحریری نمائندگیوں کو قبول کیا۔ نرنجن نے ریوینیو عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ جہاں ضرورت ہو عوام کو کاسٹ سرٹیفکیٹ جاری کریں۔1