23 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے ، غوث عالم ایس پی عادل آباد مقرر

   

وی وی سرینواس راؤ اڈیشنل ڈی جی پی ٹکنیکل سرویس ، حکومت کے احکامات
حیدرآباد : /3 جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے آج ریاست کے 23 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے اور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے ۔ سینئر آئی پی ایس عہدیدار وی وی سرینواس راؤ چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل ڈی جی پی ٹکنیکل سرویسیس مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ڈاکٹر گجراؤ بھوپال کو ڈی آئی جی کوآرڈینیشن ، رما راجیشوری کمشنر پولیس راما گنڈم کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی وویمنس سیفٹی ونگ مقرر کیا گیا جبکہ ایل ایس چوہان کو کمشنر پولیس راما گنڈم مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈی جوئیل ڈیویس کو ڈی آئی جی زون VII مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ پی وی پدماجا ریڈی کو ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگری ، جی جانکی شرمیلا کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نرمل ، جانکی دھراوت ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگری کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ایسٹ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ سنیل دت ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کمشنر پولیس کھمم مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ایس راجندر پرساد کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی ، ڈی اودئے کمار ریڈی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹرانسکو ، غوث عالم کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عادل آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ جی ونیت کو ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور ، پی شبریش ڈی سی پی میڑچل کا تبادلہ کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موروگو مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح نکیتا پنت کو ڈپٹی کمشنر پولیس میڑچل زون مقرر کیا گیا ہے ۔ بی انورادھا ڈپٹی کمشنر پولیس سائبر کرائم رچہ کونڈہ کو کمشنر پولیس سدی پیٹ ، سی ایچ پروین کمار کو ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون مقرر کیا گیا ہے ۔ بی روہیت راجو ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ایسٹ زون کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کتہ گوڑم ، بی بالا سوامی ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میدک ، اشوک کمار او ایس ڈی مولوگو کا تبادلہ کرکے انہیں او ایس ڈی جئے شنکر بھوپالا پلی ، آر وینکٹیشورلر کو ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک III مقرر کیا گیا ہے ۔ سی ایچ سرینواس کو ڈپٹی کمشنر پولیس راجندر نگر مقرر کرتے ہوئے اح