یروشلم: اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ اس صورتحال میں ہیکہ پوری دنیا کے بڑے فورم اور ملک کشیدگی کم کرنے اور تصادم کا خطرہ ٹالنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ایران کی طرف سے ایسا حملہ نہ ہو جائے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے۔ فوج کے دعوے کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 45 فلسطینی جنگجوؤں کو غزہ میں ہلاک کیا گیا ہے۔ القسام بریگیڈ کے مطابق رفح کے نزدیک دو ٹینکوں کو ایک کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا ۔