250 سالہ قدیم مسجد کے سامنے اذان ‘مسلم نوجوان گرفتار

   

لکھنو : اترپردیش شاملی میں ایک نوجوان کو 250 سال پرانی کے سامنے اذان دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 250 سال قدیم ڈھانچے کو مسلمان مسجد مانتے ہیں جبکہ ہندو افراد اسے ہندو راجاوں کی عمارت قرار دیتے ہیں۔ 250 سال پرانی مسجد میں اذان دینے والے شخص کی شناخت عمر قریشی کے طور پر کی گئی ۔ غوث گڑھ گاؤں سربراہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ قریشی نے جائے وقوعہ پر نماز پڑھنے کی کوشش کرکے 1940 کے احکام کی خلاف ورزی کی ہے۔