حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں اسٹیٹ یونیورسٹیز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینئیر پروفیسرس کو ’ کیرئیر ایڈوانسمنٹ اسکیم ‘ کے ذریعہ ترقی دی گئی ۔ عہدیداروں کے مطابق ریاستی حکومت نے 26 پروفیسرس کو ترقی دیتے ہوئے احکام جاری کئے ۔ اس سلسلہ میں کمیٹی کی جانب سے دس سال سے زائد تجربہ کے حامل پروفیسرس کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی اور اسے یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس کے اجلاس میں منظوری دی ۔ اس کے احکام سینئیر پروفیسرس کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈی رویندر نے حوالہ کئے ۔ ترقی پانے والوں میں پروفیسر پی لکشمی نارائنا ، رجسٹرار ، یونیورسٹی کالجس آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی دیگر بشمول بزنس مینجمنٹ شعبہ کے چار کامرس ڈپارٹمنٹ کے چار ، انگلش ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، تلگو ، فزیکل ایجوکیشن ، فزیکس اور زوالوجی ڈپارٹمنٹ کے پروفیسرس شامل ہیں ۔۔