جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے بیکانیر، ناگور، سیکر اور چورو میں ریلوے اوور برج (آر او بی) کی تعمیر کے لیے مالیاتی منظوری دے دی ہے ۔ اس پر 287.70 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ مسٹرگہلوت کی منظوری سے ایک لاکھ ٹی وی یو سے زیادہ لیول کراسنگ پرآراوبی تعمیر کیا جائے گا۔ بیکانیر میں لیول کراسنگ نمبر 27اے ، ناگور میں لیول کراسنگ نمبر 72، سیکر میں لیول کراسنگ نمبر 189 اور چورو میں لیول کراسنگ نمبر 167-اے پر ریلوے اوور برج بنائے جائیں گے ۔ اس سے ٹریفک ہموار ہوگی اور ڈرائیوروں اور مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی۔